کرپشن کے خلاف کاروائیاں قبول ہیں مگر فیک اکاونٹس اکاوئنٹ کا تعلق پیپلزپارٹی سے جوڑنا قابل افسوس ہے ،قمر زمان کائرہ

عدالتوں میں جانے اور تحقیقات کیلئے پیش ہونے کیلئے تیار ہیں،حکومت اپنی پالیسیوں میں ناکام ہوچکی ہے بلکہ حکومت کی پالیسیاں ان کے منہ پر آپڑی ہیں،صدر پیپلز پارٹی پنجاب

بدھ 24 اکتوبر 2018 20:44

کرپشن کے خلاف کاروائیاں قبول ہیں مگر فیک اکاونٹس اکاوئنٹ کا تعلق پیپلزپارٹی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2018ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف کاروائیاں قبول ہیں مگر فیک اکاونٹس اکاوئنٹ کا تعلق پیپلزپارٹی سے جوڑنا قابل افسوس ہے ہم عدالتوں میں جانے اور تحقیقات کے لئے پیش ہونے کے لئے تیار ہیں۔حکومت اپنی پالیسیوں میں ناکام ہوچکی ہے بلکہ آج تو حکومت کی پالیسیاں ان کے منہ پر آپڑی ہیں۔

انہوں نے دورہ سرگودھا بھلوال میں کارکنان سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور، سابق ایم این اے تسنیم احمد قریشی ،نعمان اللہ مہوٹہ اصف خان ،راو عبدالغفار اوردیگر بھی موجود تھے۔قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ حکومت کی تلخ باتوں سے عوام کو سمجھ آگیا ہوگا کہ انہوں نے کیا کھویا اور کیا پایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھٹو کالونیاں پیپلزپارٹی نے بنائیں اگر انکے خلاف حکومت نے کوئی ایکشن لیا تو پیپلزپارٹی سامنے کھڑ ی ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ آج میڈیا کا گلا دباجارہا ہے جو قابل افسوس ہے ہم نے ہمیشہ ازادی اظہار رائے کی آزادی کی بات کی ہے۔انہوں نے بھلوال میں صحافی پر ہونے والے حملے کی بھی مزمت کرتے ہوئے اس واقعہ کا نوٹس لینے اور اس پر کاروائی کا مطالبہ کیا انہوں نے ایک سوال کے جواب پر کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ای پی سی کا اجلاس بلایا ہے دیکھیں اس میں کیا فیصلے ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کارکنان سے ماضی کو بھلا کر ماضی کی غلطیوں کو سامنے رکھتے ہوئے ایسی تجاویز طلب کیں جس سے پارٹی کارکنوں کے اعتماد کو بحال کیا جائے سکے ۔