یہ فن کار صرف انگوٹھوں کو استعمال کرتے ہوئے ایلومینیم کے کین کو شاندار فن پاروں میں بدل دیتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 24 اکتوبر 2018 23:53

یہ فن کار صرف انگوٹھوں کو استعمال کرتے ہوئے ایلومینیم کے کین کو شاندار ..

نوواہ دیلیدا کے بنائے ہوئے ایلومینیم کین کےفن پاروں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں خودکار مشینوں کے ذریعے بنایا گیا ہے لیکن ٹیمپا بے سے تعلق رکھنے والے فنکار نے انہیں اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے۔ ان کی تیاری میں نوواہ نے اپنے انگوٹھوں کا استعمال کیا ہے۔ جیومیٹری کی مکمل شکلوں کی طرح بنائے گئے ان فن پاروں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ نوواہ ایک روبوٹ ہے جو اس طرح کے پیچیدہ کام نہایت درستی سے کر سکتے ہیں۔

نوواہ کی غیر معمولی صلاحیت کا اندازہ ان کی بنائی ہوئی ویڈیو سے بھی ہوتا ہے۔ ویڈیو دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ نوواہ کین کے لیے کسی بھی طرح کی پریس مشین استعمال نہیں کرتے۔
یہ حیرت انگیز فن پارے بنانے کےلیے نوواہ سب سے پہلے استعمال شدہ کین کی لیئر اتارتے ہیں۔ اس کے بعد کین کو پالش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ہاتھوں کے انگوٹھوں سے نرم ایلومینیم کین پر ایسی شکل دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

نوواہ نے کئی سال جیومیٹری کی شکلیں بنانے کے طریقہ کار سیکھنے میں صرف کیے ہیں۔ بہت سے لوگ نوواہ کا کام دیکھ کر کہتے ہیں کہ انہوں نے ایسا کام اپنی زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
نوواہ کا کہنا ہے کہ ایک بار وہ آرلینڈو سے گھر واپس  جا رہے تھے۔ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے  نوواہ نے بوریت سے بچنے کے ایک کین سے کھیلنا شروع کر دیا۔ کین سے کھیلتے ہوئے انہوں نے دیکھا کہ اس طرح کین پر کئی طرح کی شکلیں بنائی جا سکتی ہیں۔

یہیں سے ان کے فنی سفر کا آغاز ہو گیا۔
کین پر ڈیزائنگ کے حوالے سے نوواہ ساری دنیا میں مشہور ہیں۔ ان کا بنایا ہوا ایک فن پارہ 2 ہزار ڈالرسے بھی زیادہ قیمت میں فروخت ہوتا ہے۔
ان کے بنائے چند فن پارے آپ بھی دیکھیں۔


متعلقہ عنوان :