تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا سردار حیدر زمان اولاد سے محروم رہے، مرحوم نے دو بیوائیں سوگوار چھوڑیں

جمعرات 25 اکتوبر 2018 16:27

تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا سردار حیدر زمان اولاد سے محروم رہے، مرحوم ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2018ء) تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد اور بزرگ سیاستدان بابا سردار حیدر زمان کی اپنی کوئی اولاد نہیں تھی۔ مرحوم بابا حیدر زمان نے دو شادیاں کر رکھی تھیں مگر دونوں بیوئوں میں سے ان کی کوئی بھی اولاد نہیں تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوگواران میں دو بیویاں، دو بہنیں اور چچا زاد بھائی اور بھانجے سردار اسد، سردار شیر افضل اور سردار گوہر زمان چھوڑے ہیں۔

مرحوم گذشتہ روز طویل علالت کے بعد 82 برس کی عمر میں راولپنڈی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کا پہلا نماز جنازہ کالج گرائونڈ ایبٹ آباد میں ہوا جبکہ بعد ازاں آبائی گائوں دیوال منال حویلیاں میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔