کراچی میں لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پرعدالت برہم،
پولیس حکام کی سرزنش آپ لوگ بچوں کی بازیابی سے متعلق ٹھیک سے کام نہیں کرتے، اور نہ ہی ان کی بازیابی سے متعلق کوئی پیش رفت رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،عدالت کی سرزنش
جمعرات 25 اکتوبر 2018 16:33
(جاری ہے)
ڈی آئی جی سی آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سماعت سے قبل ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے 2 بچوں کو بازیاب کروالیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ بچوں سے متعلق سندھی، اردو اور انگریزی اخبارات میں اشتہارات دیے گئے تھے جس کے بعد یہ کامیابی عمل میں آئی۔ڈی آئی جی سی آئی اے کا کہنا تھا کہ بازیاب ہونے والے بچوں کو سجاد کو فیصل آباد جبکہ امہ فروا کو کراچی کے علاقے کورنگی سے بازیاب کروایا گیا۔انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ آئی جی سندھ نے بچوں کی بازیابی کے لیے ڈی آئی جی سی آئی اے کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ہے جو بچوں کی بایازبی کیلئے دیگر صوبوں کی پولیس سے رابطہ کرتے ہیں۔پولیس کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے حکام نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے 2014 سے اب تک ایک سو 29 بچوں کو بازیاب کروایا ہے۔ڈی آئی جی سی اے امین یوسف زئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں کی گمشدگی سے متعلق جو نئے کیسز ہیں ان میں ہمیں کامیابی مل رہی ہے مگر پرانے کیسز میں مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی کے علاقے بلدیہ سے تعلق رکھنے والے والدین نے عدالت میں بتایا کہ ان کی بیٹی صائمہ گزشتہ 2 سال سے لاپتہ ہے اور پولیس بھی اس معاملے میں کوئی تعاون نہیں کر رہی۔عدالت نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ بچوں کی گمشدگی کا معاملہ خطرناک ہے اس لیے اس کے ہر پہلو کو دیکھا جائے جبکہ پولیس ان کی بازیابی کے لیے سنجیدہ کوششیں کرے اور ماڈل ڈیوائسز کا استعمال کرے۔عدالت نے 15 نومبر تک دیگر لاپتہ بچوں کی بازیابی سے متعلق پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔سماعت کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی آئی اے امین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ لاپتہ بچوں کی بازیابی کے لیے پولیس اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سی آئی اے نے تمام صوبوں کی پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے رابطے کیے ہیں جبکہ جن والدین کے بچے لاپتہ ہیں ان سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی آئی اے نے 3 بچے بازیاب کروائے لیکن عدالت خوش نہیں کیونکہ وہ تب ہی خوش ہوگی جب تمام بچے بازیاب ہو جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.