پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کے مسئلے پر آواز بلند کی، قوم سیاسی تقریق سے بالاتر ہو کر مسئلہ کشمیر پر متفق ہے ،ْ وزیر خارجہ

کشمیر ایک دن انشا اللہ پاکستان کا حصہ بنے گا ،ْکشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ،ْ شاہ محمود قریشی کا خطاب

جمعرات 25 اکتوبر 2018 20:05

پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کے مسئلے پر آواز بلند کی، قوم سیاسی تقریق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کے مسئلے پر آواز بلند کی، قوم سیاسی تقریق سے بالاتر ہو کر مسئلہ کشمیر پر متفق ہے ،ْ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا ،ْکشمیر ایک دن انشا اللہ پاکستان کا حصہ بنے گا۔ جمعرات کو کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم نکتہ ہے۔

(جاری ہے)

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے قومی اتفاق رائے موجود ہے، ساری قوم سیاسی تفریق سے بالاتر ہو کر مسئلہ کشمیر پر متحد ہے ،ْ کشمیر ایک دن انشا اللہ پاکستان کا حصہ بنے گا۔وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر سیاسی قائدین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کاز کے لیے نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کا اہم کردار تھا جبکہ قاضی حسین احمد مرحوم کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، مسئلہ کشمیر پر تین جنگیں ہو چکی ہیں، اس تحریک آزادی میں لہو شامل ہو چکا، اب یہ تحریک رائیگاں نہیں جائے گی۔