چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ پہنچ گئے ،اہم ملاقاتیں کریں گے

جمعرات 25 اکتوبر 2018 20:10

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ پہنچ گئے ،اہم ملاقاتیں ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گذشتہ روز موئن جو دڑو ایئرپورٹ پہنچ گئے جہاں پر رکن قومی اسمبلی خورشید احمد جونیجو، رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور دیگر نے ان کا استقبال کیا اور نوڈیرو ہاؤس روانہ ہوئے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری تین رزو تک لاڑکانہ میں قیام کرکے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج جمعے کے روز مینارٹی، ٹریڈرس ایسوسی ایشن اور چیمبر آف کامرس کے اراکین سے ملاقاتیں کرنے سمیت ہفتے کے روز ڈاکٹرز کے وفد سے بھی ملاقات کرکے مسائل سے آگاہی حاصل کریں گے اس کے علاوہ لاڑکانہ دورے کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ترقیاتی سکیموں پر انتظامیہ سے بھی بریفنگ لیں گے۔