کے ایم سی کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے سے متعلق کیس میں سابق ایڈمنسٹریٹر لالا فضل الرحمان کی ضمانت میں توسیع

جمعرات 25 اکتوبر 2018 20:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے سے متعلق سابق ایڈمنسٹریٹر لالا فضل الرحمان کی ضمانت میں توسیع کردی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو کے ایم سی کو غیر قانونی زمین الاٹ کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی لالا فضل الرحمن عدالت میں پیش ہوئے۔ سندھ ہائیکورٹ نے لالا فضل الرحمن کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ انکوائری مکمل ہوچکی ہے ملزموں کے خلاف جلد ریفرنس دائر کردیا جائے۔ نیب کے مطابق لالا فضل الرحمن پر کے ایم سی کو 260 ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔