پی ایچ اے سر سبز و شاداب پنجاب میں نہایت اہمیت کا حامل، اسے انتظامی و مالی طور پر فعال اور مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، ذیشان رشید

جمعرات 25 اکتوبر 2018 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2018ء) وائس چیئرمین پی ایچ اے ذیشان رشید کی پی ایچ اے نے کہا ہے کہ پی ایچ اے سر سبز و شاداب پنجاب میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اسے انتظامی و مالی طور پر فعال اور مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیلانی پارک میں پی ایچ اے کے ہیڈ آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں نئے تعینات کردہ وائس چیئرمین پی ایچ اے کو محکمے کے انتظامی ڈھانچے، تکمیل شدہ و جاری منصوبوں، پالیسیوں اور دیگر محکمانہ امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے شرکاء کو لاہور بالخصوص اور پنجاب کو بالعموم خوبصورت اور سر سبز بنانے کے لیے پی ایچ اے کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے متعلق بتایا گیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ پی ایچ اے کی انتھک کوششوں کی وجہ سے لاہور کی شاہراہوں اور پارکوں کی خوبصورتی اور شادابی قائم ہے، لیکن بد قسمتی سے گزشتہ حکومت نے پی ایچ اے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کیا اور عوامی فلاح کے نام پر ایسی پالیسیاں متعارف کرائیں جس کی وجہ سے پی ایچ اے مالی طور پر مفلوج ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پی ایچ اے کو خسارے سے نکال کر مالی طور پر خود مختار و خود کفیل بنانے کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ ہر ممکن کوشش بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے ادارے کے افسران کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ادارے کے انتظامی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے بلکہ ساری توجہ صرف ایشوز کو حل کرنے پر صرف کریں گے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے ہی پی ایچ کے انتظامی امور مسائل کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے آج پی ایچ اے خسارے میں جا رہا ہے۔ پی ایچ اے کو منافع بخش بنانے کے لیے بولڈ اقدامات کرنے کی ضرورت ہی

متعلقہ عنوان :