جنوری 2019میں الیکٹورل سسٹم پر کامن ویلتھ کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ کنور محمد دلشاد

لوکل باڈیز الیکشن وقت مقررہ پر ہونے چاہیئ ں۔ نیشنل ڈیمو کریٹک فاؤنڈیشن

جمعرات 25 اکتوبر 2018 22:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2018ء) بین الاقوامی ماہر قانون بیرسٹر نسیم باجوہ کے اعزاز میں نیشنل ڈیمو کریٹک فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سابق وفاقی سیکر ٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان و چیئرمین نشینل ڈیمو کریٹک فاؤنڈیشن کنور محمد دلشاد نے کی۔ اس نشست میں سوک ایجوکیشن، لوکل گورئمنٹ سسٹم پاکستان، شہری حقوق، حقوق رائے دہندگان و دیگر موضوعات زیر بحث لائے گئے جن پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز ظفر اللہ خان، معروف کالم نگار و تجزیہ کار طاہرہ عبداللہ، سینیئر ممبر ایڈوائزری بورڈ سینٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹجک اسٹڈیز برگیڈیئر ریٹائرڈ اختر جنجوعہ شامل تھے۔

کنور محمد دلشاد نے کہا کہ نیشنل ڈیمو کریٹک فاؤنڈیشن 101ممالک کے لوکل گورئمنٹ سسٹم پر تحقیق کر رہی ہے اور بہترین نظام موجودہ حکومت کے سامنے پیش کیا جائے گا،بہت جلد وزیر اعظم پاکستان کو لوکل گورئمنٹ بارے جامع رپورٹ دیں گے تاکہ پاکستان کہ لوکل گورئمنٹ سسٹم میں بہتری لائی جا سکے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے انتخابات آرٹیکل 3 سے مطابقت نہیں رکھتے۔

لوکل باڈیز الیکشن وقت مقررہ پر ہونے چاہیئ ں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اپنے حصہ کا فنڈز تو بھرپور انداز میں لیتی ہیں مگر وہ فنڈز نچلی سطح تک نہیں پنہچ پاتا جو ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔بیرسٹر نسیم باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں صرف وہی حکومت کامیاب ہو سکتی ہے جو محنت کشوں کی دل و جان سے اتحادی ،حامی اور ترجمان ہو،نسیم باجوہ نے کہا عوام نے بہتر معاشی پالیسی کے لئے مینڈیٹ دیا۔

ظفراللہ خان نے کہا کہ پاکستان میں ووٹ کی اہمیت کے ساتھ ساتھ ووٹ کے صحیح استعمال پ بھی کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔طاہرہ عبداللہ نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے حقوق سلب کئے جا رہے ہیں ،چند ایک واقعات میڈیا پر دکھائے جاتے ہیں جبکہ ہزاروں واقعات دبا دئے جاتے ہیں ،آزادی اظہار رائے کے دعوے تو موجود ہیں مگر اس کا عملی مظاہرہ کہیں دکھائی نہیں دیتا۔

ڈاکٹر پرویز عامر نے کہا کہ پاکستان میںآئین کے آرٹیکل 161کے تحت واٹر ایمرجنسی لگائی جائے۔ مذاکرے کے اختتام پر کنور محمد دلشاد کی جانب سے جنوری 2019میں الیکٹورل سسٹم پر کامن ویلتھ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا اور بتایا گیا کہ اس کانفرنس میں انتخابی نظاما ور انتخابی اصلاحات پر مضبوط گرفت رکھنے والے محققین اور مقررین سمیت صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان سمیت دیگر متعلقہ اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔