چاغی، دالبندین پولیس نے قتل میں مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعرات 25 اکتوبر 2018 22:44

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2018ء) دالبندین پولیس نے قتل میں مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ایس ایچ او عابد شیرزئی کے مطابق 2013میں قتل میں مطلوب ایک ملزم عبد الحمید کو گرفتار کر لیا عبد الحمید 302 کے کیس میں پولیس کو مطلوب تھا پولیس فورس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی عبد اللہ مندوخیل کی ہدایت پر چھاپہ مارکر پانچ سال بعد اس قاتل کو گرفتار کرکے پولیس تھانہ میں بند کردیا مزید تفتیش جاری ہے ایک کاروائی میں لیویوز فورس نے نوکچاہ کے مقام پر تین چوروں کو گرفتار کر لیا چوروں نے گزشتہ روز مستونگ سے کرولا گاڈی چوری کر لیا تھا کار گاڈی نمبر PG-5157کو بر آمد کر لیا چوروں نے چہتر میں بھی ایک مرغی کے دوکان کو بھی لوٹا تھا جس میں مجیب الرحمان ،رحمت اللہ ،محمد عظیم تینوں کا تعلق مستونگ سے ہیں لیویز فورس نے ان سے گاڈی اور مسروقہ سامان بر آمد کر تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :