Live Updates

وزیراعظم کا چین سے جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرنیکا عزم

لوگوں کوکاروبارکے مواقع فراہم کریں گے، کاروبارکرنا آسان ہوگا تو اتنی ہی سرمایہ کاری بھی زیادہ ہوگی اور بیروزگاری ختم ہوگی، چین سے 50 لاکھ گھروں کی سرمایہ کاری کیلئے بھی بات کریں گے،وزیراعظم عمران خان کا گلاس مینوفیکچرنگ کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعرات 25 اکتوبر 2018 22:53

وزیراعظم کا چین سے جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرنیکا عزم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے گلاس مینوفیکچرنگ کمپلیکس کا افتتاح کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ چین سے جدید ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کریں گے، لوگوں کوکاروبارکے مواقع فراہم کریں گے،کاروبار کرنا آسان ہوگا تو اتنی ہی سرمایہ کاری بھی زیادہ ہوگی اور بے روزگاری ختم ہوگی، چین سے 50 لاکھ گھروں کی سرمایہ کاری کیلئے بھی بات کریں گے۔

انہوں نے آج یہاں گلاس مینوفیکچرنگ کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جتنا زیادہ کاروبار کرنا آسان ہوگا اتنا ہی سرمایہ کاری زیادہ ہوگی اور معاشی ترقی ہوگی،اور روزگار بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ہمارا چین کے ساتھ جو رشتہ ہے اس کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

ہم آنے والے دنوں میں چین جارہے ہیں۔چین کے ساتھ مزیدتجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں وسعت پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت جدید منصوبے چاہتے ہیں ہم نے چین سے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو منتقل کرنا ہے۔ ہماری حکومت کا ویڑن ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کو پاکستان میں ٹرانسفر کیا جائے۔انہوں نے چین سے 50 لاکھ گھروں کی بات بھی کریں گے۔

اس کیلئے بھی پاکستان میں بڑے سرمایہ کار لیکر آئیں گے۔ پچاس لاکھ اس طرح بنائیں گے کہ لوگوں کو چھت مل سکے اور لوگ آسان قسطوں پر گھر خرید سکیں۔پاک چین مشترکہ منصوبوں سے بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان کا ویڑن کے تحت لوگوں کے کاروبای مواقع اس قدر بڑھائیں گے کہ بیرون ملک نوکریاں کرنے والوں کو واپس آنا پڑے گا۔

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ملک میں کاروبارکے مواقع پیدا کریں گے۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی قیادت کی دعوت پروزیراعظم2 سی5 نومبرتک شنگھائی جائیں گے۔ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ چین کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد بھی چین کا دورہ کریگا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وفد میں وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ دورہ چین کے دوران وزیراعظم عمران خان چینی صدراوروزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی چینی قیادت سے ملاقاتوں میں کثیرالجہتی امورپرتبادلہ خیال کیا جائیگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم شنگھائی میں انٹرنیشنل ایکسپوکی افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات