کراچی، محمد حسین محنتی آئندہ 3سالوں کیلئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر مقرر

جمعرات 25 اکتوبر 2018 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2018ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے استصواب رائے کے بعد سابق ایم این اے محمد حسین محنتی کو آئندہ 3سالوں کیلئے جماعت اسلامی سندھ کا امیر مقرر کردیا ہے، اس سے قبل وہ صوبائی نائب امیر وحلقہ کراچی کے امیر بھی رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

محمد حسین محنتی کراچی کی میمن برادری سے تعلق رکھتے ہیں پیشہ کے لحاظ سے کارروباری اور چارٹرڈ اکائونٹنٹ ہیں،طالب علمی کے دور میں وہ اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے،اپنی کلاس میں ہر سال وہ پوزیشن ہولڈر اسٹوڈنٹ تھے، سیاست کا آغاز عبدالستار افغانی کے دور میں بطور کونسلر منتخب ہوکر کیا اور کراچی کی تعمیر وترقی کیلئے مرحوم افغانی کا دست وبازو بن کر خدمت کی، 2002؁ میں وہ ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے ایم این اے منتخب ہوئے۔

#