Live Updates

نواز شریف حساب کتاب کر رہے ہیں کہ کتنے پیسے دے کر خود کی جان چھڑوانی ہے

سابق وزیراعظم آجکل اپنے اکاونٹس کی تفصیلات کی جانچ پڑتال میں مصروف ہیں، اسی لیے ان کے پاس ٹی وی دیکھنے کا وقت نہیں: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا طنز

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 اکتوبر 2018 21:27

نواز شریف حساب کتاب کر رہے ہیں کہ کتنے پیسے دے کر خود کی جان چھڑوانی ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اکتوبر 2018ء) وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف حساب کتاب کر رہے ہیں کہ کتنے پیسے دے کر خود کی جان چھڑوانی ہے، سابق وزیراعظم آجکل اپنے اکاونٹس کی تفصیلات کی جانچ پڑتال میں مصروف ہیں، اسی لیے ان کے پاس ٹی وی دیکھنے کا وقت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ایک بیان پر طنزیہ ردعمل دیا گیا ہے۔

نواز شریف نے جمعرات کے روز احتساب عدالت میں پیشی کے بعد وزیراعظم کے گزشتہ روز کے خطاب سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ انہیں کچھ نہیں معلوم، وہ آج کل ٹی وی نہیں دیکھتے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف حساب کتاب کر رہے ہیں کہ کتنے پیسے دے کر خود کی جان چھڑوانی ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم آجکل اپنے اکاونٹس کی تفصیلات کی جانچ پڑتال میں مصروف ہیں، اسی لیے ان کے پاس ٹی وی دیکھنے کا وقت نہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کو کھلی آفر دے دی ہے۔ کنٹینر ، کھانا اور جگہ فراہم کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔اپوزیشن کی اے پی سی کیلئے بریانی کا آرڈر دے دیا ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ یہ نہ پوچھیں کہ این آر اوکون کون نہیں مانگ رہا ہے۔ وزیراعظم نے بتادیا ہے کہ پیسے لیں گے نہ کسی کو چھوڑیں گے۔ فضل الرحمن کا کردار اس وقت صرف رونے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رونا دھونا بند کرے اور پاکستانی مفاد میں متحد ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب آج کل اپنے اکاؤنٹنٹ کے ساتھ مصروف ہوں گے۔ حساب کتاب لگا ر رہے ہوں گے کہ پاکستان کوکتنا پیسا دینا ہے؟ اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی کوخلائی مشن میں بڑی کامیابی ملی ہے۔پاکستان کا خلائی مشن چین اور اسپارکوکے تعاون سے ہوگا۔

2022ء میں پہلا خلاء نورد چین کے تعاون سے جائے گا۔ اسپیس پروگرام میں ہماری بڑی کامیابی ہے۔فوادچودھری نے کہا کہ سعودی عرب نے ویزہ فیس 300ریال کردی۔انہوں نے کہا کہ امتحان لینے والی سروسز سے متعلق بہتر طریقہ کار بنایا جائے گا۔این ٹی ایس اور دیگر سروسز کا معیار ایک جیسا نہیں ہے۔نیب افسران کو بیرون ملک سفر کرنے کیلئے بلیو پاسپورٹ کی منظوری دی ہے۔

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاکہ ملک میں نیپرا بجلی کی قیمتوں کا تعین کرتا ہے۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں ، اخراجات کا جائزہ لیتا ہے ، پھر وہ حکومت کو بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا سفارش کرتا ہے۔نیپرا نے 3روپے 82پیسے بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھانے کی تجویز دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ تمام فیصلے تحریک انصاف کی حکومت سے پہلے کے فیصلے تھے۔انہوں نے کہا کہ کل ای سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 82پیسے کی بجائے 1روپے 27پیسے اضافے کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 70فیصد ایسے لوگ ہیں جن کیلئے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔اسی طرح 300سے 700کے درمیان 10فیصداضافہ کیا گیا ہے۔اور 700سے اوپر والوں کی قیمتوں میں 15فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

چھوٹے کاروباری لوگوں کیلئے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ ان میں 95فیصد صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔صنعتی شعبے کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ صرف 78پیسے اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے توانائی کے شعبے میں 455ارب کے خسارے کو کم کرنا ہے۔ہم نے خسارے کو کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہیں۔ ہم نے کسان ، تجارت اور صنعت کو مضبوط کرنا ہے۔

اپنی ایکسپورٹ بڑھانی ہے ، قرضوں میں اضافہ نہیں کرنا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ عوام میں بوجھ ڈالنے کا فیصلہ ایک منٹ میں ہوسکتا ہے۔ہماری کوشش ہے کہ خسارے کو کم کرنے کیلئے مہنگائی کا بوجھ نچلے طبقے پر نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ مزید قرضے نہیں لیے جائیں گے۔آئی ایم ایف کے پاس آخری بار جائیں گے۔اس موقع پرمشیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا۔ کنڈا کلچر ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ہرٹرانسفامر پر ایک میٹر نصب ہوگا جوجعلی کنکشن کی نشاندہی کرے گا۔لائن لاسز کو کم کرنے کیلئے نئی بجلی کی لائینیں اور کیبلز لگائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات