لارڈ میئر لاہور سے ٹائون ہال میں حلقہ این اے 127 کی خواتین کونسلرز کے وفد کی ملاقات

جمعرات 25 اکتوبر 2018 23:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2018ء) لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے ٹائون ہال میں ایم پی اے ایڈووکیٹ کنول لیاقت کی قیادت میں حلقہ این اے 127 کی خواتین کونسلرز کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران خواتین کونسلرز نے اپنی یونین کونسلز میں درپیش مسائل سے آگا ہ کیا۔میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور نے کہاکہ خواتین ورکر پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی یونین کونسلز کے مسائل حل کروانا ہماری ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

مضبوط باشعور خواتین ہی مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں۔ وفد میں فرزانہ منیر، شہزادی طارق، تسنیم رفیق، زیب النساء، راحیلہ ، روبینہ کوثر، ساجدہ پروین، عاصمہ شہزاد، عظمیٰ بابر، نسرین اختر، نادیہ امجد، شمسہ اور صائمہ آپا شریفاںشامل تھیں۔کنول لیاقت نے کرنل (ر) مبشر جاوید کا این اے 127کی یونین کونسلز میں درپیش مسائل کو حل کروانے پر شکریہ ادا کیا اور خواتین کونسلرزنے میئر لاہور کے سامنے پارٹی قیادت پربھرپور اعتماد کا یقین دلایا۔