چئیرمین بلدیہ شرقی کا یو سی 22 کا دورہ، سڑکوں کی استرکاری کے کام کا معائنہ

جمعہ 26 اکتوبر 2018 00:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2018ء) چئیرمین بلدیہ شرقی معیدانورنے کہا ہے کہ سڑکوں کی درستگی کے لیے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے یوسی 22 گلشن اقبال میں حکیم سعید گراونڈ کے عقب میں سڑکوں کی استر کاری کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے بہتری لانے کے لئے معیار کو ترجیح دی جارہی ہے تاکہ طویل المعیاد منصوبے فراہم کئے جا سکیں اور اس ضمن میں زیر زمین ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے لئے محکمہ بی اینڈ آر کو پابند کر دیا ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کو بذریعہ خطوط ہدایت کریں کہ سڑک کی تعمیر سے قبل زیر زمیں امور کی انجام دہی یقینی بنالی جائے تاکہ ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے بعد مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر موجود عوام نے انہیں اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا جس کے لئے احکامات دیئے گئے۔