کرن جوہرکارتک آریان سے ناراض

جمعہ 26 اکتوبر 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2018ء) بالی وڈ ہدایت کار کرن جوہر اداکار کارتک آریان سے شو میں شرکت نہ کرنے پر ناراض ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی فلم ’’گڈ نیوز‘‘ میں اداکارہ کرینہ کپور خان کے ساتھ کردار کے لئے کارتک آریان سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے یہ کہہ کر پیشکش ٹھکرا دی کہ وہ مرکزی کردار کے علاوہ کوئی اور کردار ادا کرنا نہیں چاہتے اور اب ایک بار پھر کارتک آریان نے کرن جوہر کے ٹاک شو میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے جس سے کرن جوہر ان سے نالاں ہیں اور شو میں وکی کوشل کی جگہ ایوشمن کھرانہ سے رابطہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :