Live Updates

عمران خان نے یمن اور سعودی عرب کے معاملات بہتر بنانے کے لیے ثالثی کی پیشکش نہیں کی

پاکستان میں موجود یمن کے سفارتخانے نے وضاحتی بیان جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 اکتوبر 2018 11:42

عمران خان نے یمن اور سعودی عرب کے معاملات بہتر بنانے کے لیے ثالثی کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اکتوبر 2018ء) : وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر انہیں اربوں ڈالرز کی امداد دی گئی جس کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا۔ عمران خان نے اس دورے سے متعلق یہ بات سامنے آئی کہ وزیراعظم عمران خان نے یمن تنازعہ پر سعودی عرب کو ثالثی کی پیشکش کی ہے جس کے بعد یمن کے سفارتخانے نے اس معاملے پر ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے ان خبروں کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موجود یمن کے سفارتخانے نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے یمن بحران کے حل کے سلسلہ میں ثالثی کی پیشکش سعودی عرب اور یمن میں معاملات کو بہتر بنانے کے لیے نہیں کی بلکہ بحران حوثی باغیوں اور یمن حکومت کے درمیان ہے۔

(جاری ہے)

باغیوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے۔ یمنی حکومت کئی مرتبہ باغیوں کو مذاکرات کی پیشکش کرچکی ہے لیکن انہوں نے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔

حکومت اب بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا پُر امن حل تلاش کرنے کے لیے مذاکرات پر تیار ہے۔ سعودی عرب اور دوسرے دوست ملکوں نے ہماری حکومت کی درخواست پر فوجی مداخلت کی اور ان کی کوشش ہے کہ ملک میں قانونی حکمرانی قائم ہوجائے۔ وزیراعظم عمران خان کے پہلے دورہ سعودی عرب کے بعد بھی یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیشکش کی ہے کہ یمن کا تنازع ختم کرانے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں اور مشرق وسطیٰ میں مفاہمت کار کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ،حوثیوں کے حملوں کے مقابلے میں سعودی عرب کا ساتھ دیں گے۔

تاہم اب پاکستان میں موجود یمن کے سفارتخانے نے واضح کر دیا کہ وزیراعظم عمران خان نے یمن بحران کے حل کے سلسلہ میں سعودی عرب اور یمن میں معاملات کو بہتر بنانے کے لیے نہیں کی بلکہ بحران حوثی باغیوں اور یمن حکومت کے درمیان ثالثی کی پیشکش ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات