چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے سہولیات کی فراہم کی جائیںگی،چینی وزارت تجارت

جمعہ 26 اکتوبر 2018 12:10

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2018ء) پہلی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان گائو فنگ نے منعقدہ پریس کانفرنس میں اس ایکسپو کے دوران منعقد ہونے والے ہونگ چیائو عالمی تجارتی فورم کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فورم میں تجارتی اوپن پالیسی، تجارتی احتراج اور تجارتی سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت اور ترقی کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اس وقت چین سب سے زیادہ براہ رست غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے والاملک بن گیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان نے مزید کہا کہ اس رپورٹ سے ظاہر ہوتاہے کہ غیرملکی سرمایہ کار چین میں سرمایہ کاری کے لئے ماحول کو سازگار سمجھتے ہیں اور مستقبل میں چین میں سرمایہ کاری کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین غیرملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے قانون سازی کے عمل کو تیز کرے گااور غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :