برطانیہ ،ْصارفین کے ڈیٹاچوری پرفیس بک پرساڑھے چھ لاکھ ڈالرجرمانہ

جمعہ 26 اکتوبر 2018 15:35

برطانیہ ،ْصارفین کے ڈیٹاچوری پرفیس بک پرساڑھے چھ لاکھ ڈالرجرمانہ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2018ء) برطانیہ نے صارفین کے ڈیٹا چوری کے معاملے پر فیس بک پر 6لاکھ 44ہزارڈالرجرمانہ عائد کردیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق فیس بک پر جرمانہ برطانوی انفارمیشن کمشنر نے عائد کیا ۔

(جاری ہے)

آئی سی او کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ فیس بک نے 2007 سے 2014 کے درمیان ایپ ڈویلپرز کو بلااجازت صارفین کیڈیٹا تک رسائی دی تھی۔فیس بک پرجرمانہ کیمبرج اینالیٹکا اسکینڈل میں رویے پر عائد کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی سینٹ نے فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کو طلب کرکے طویل تحقیقات کی تھی۔