صوبائی وزیر داخلہ کی ہدایت پر چاغی میں خشک سالی سے متاثرہ خاندانوں کیلئے خوراک ،خیمے ، کمبل اور کھانے پینے کی اشیاء روانہ کر دی گئیں

جمعہ 26 اکتوبر 2018 16:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر داخلہ و صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سلیم احمد کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر چاغی میں خشک سالی سے متاثرہ پانچ ہزار خاندانوں کے لئے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے خوراک اور خیمے ، کمبل ، کھانے پینے کی اشیاء روانہ کردی ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ چاغی میں خشک سالی سے متاثرہ پانچ ہزار خاندانوں کو خوراک ، خیمے کے علاوہ امدادی سامان کمبل اور کھانے پینے کے اشیاء بجھوائی گئی ہے مذکورہ سامان متاثرہ علاقے میں پہنچ چکا ہے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے سلیم کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر خشک سالی سے متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور صوبائیو زیر امدادی کارروائیوں کی مکمل نگرانی کررہے ہیں مذکورہ امدادی سامان پی ڈی ایم اے اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بھیج رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :