جے یوآئی کی مرکزی عمومی کااجلاس 27اور28اکتوبرکولاہور میں ہوگا

جمعہ 26 اکتوبر 2018 17:40

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2018ء) جے یوآئی کی مرکزی عمومی کااجلاس 27اور28اکتوبرکولاہور میں ہوگا تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کااجلاس جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں 27اور28اکتوبرکو لاہور کے جامع مدنیہ میں ہوگا اجلاس میں جے یوآئی کے ملک بھر سے عمومی کے ممبران ،قومی وصوبائی اسمبلی کے اراکین شرکت کریں گے اجلاس میں ملکی اوربین الاقوامی صورتحال پر غو راور آئندہ کا لائحہ عمل تیارکیاجائے گا اجلاس میں شرکت کے لیے جیکب آباد سے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ایک وفد لاہور اجلاس میں شرکت کرے گا وفدمیں حاجی عباس بلوچ، نورخان چھجن ،بقاء محمد اوردیگر شامل ہیں ۔