جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر کاشعبہ فارمیسی کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

جمعہ 26 اکتوبر 2018 19:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2018ء) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے شعبہ فارمیسی کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے امتحانات کے طریقہ کار، انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عبدالمالک ترین، ڈین ڈاکٹر شفیع محمد اور دیگر بھی وائس چانسلر کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی اعتماد کا باعث ہے کہ جامعہ کے زیر اہتمام تمام امتحانات بروقت منعقد کئے جارہے ہیں۔ بی اے، بی ایس سی کے امتحانات اختتام پزیر ہوئے اور ماسٹرز ڈگری پروگرام کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ امتحانات کو جدید تقاضوں سے آراستہ کیا گیا ہے اور تمام سسٹم کمپیوٹرائزڈ سے منسلک ہیں۔

(جاری ہے)

جس سے طلباء و طالبات کئیں سے بھی اپنے فارم جمع کرنے سمیت دیگر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ اور جامعہ نے نقل کا مکمل خاتمہ کیا ہے۔ جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ طلباء و طالبات تعلیمی سرگرمیوں کی جانب راغب اور جامعہ کے تعلیمی پروگرامز سے استفادہ کررہے ہیں۔ کیونکہ تعلیم ہی ترقی کا اہم زریعہ ہے اور صوبے کے معدنیات کو بروء کار لانے کے لئے کارآمد انسانی وسائل کی انتہائی ضرورت ہے۔

اس بابت صوبے کے جامعات اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک گروپ جو طلبہ کا لبادہ اوڑھے ہوئے دروغ گوئی کا سہارہ لے رہی ہے۔ جن کا کسی بھی تعلیمی ادارے میں داخلہ نہیں جو ماضی میں مختلف بدعنوانی اور غیر قانونی عمل سے منسلک رہے ہیں۔ جس کے باعث انہیں اپنے تنظیمی پارٹیوں سے بھی نکالی جا چکی ہیں۔ جامعہ نے ایسے عناصر کا اپنے ادارے سے مکمل خاتمہ کردیا ہے۔

۔ مگر یہ عناصر دوبارہ متحرک ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ جسے جامعہ کسی بھی صورت تعلیمی سرگرمیوں میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گی۔ اور جامعہ کے حقیقی طلبہ کو اپنے کلاسز، لائبریریوں اور تعلیمی سرگرمیوں سے فرصت نہیں اور جامعہ سمسٹر سسٹم کے نفاظ کے بعد طبلہ کو غیر ضروری کاموں کے لئے فرصت ہی نہیں ملتا۔ کیونکہ جامعہ نے گزشتہ برسوں میں اہم تعلیمی مقاصد حاصل کئے ہیں۔

جامعہ کے چاروں ستون مضبوط اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ جامعہ سے بدعنوانی کا خاتمہ اور احتصابی عمل کو پروان چڑھایا گیا ہے۔ اور اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے جامعہ کو ترقی سے ہمکنار کرتے ہوئے اصل مقصد کی جانب گامزن کیا جائے گا۔ تاکہ صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کو یقینی بنایا جاسکے اور جامعہ کے تعلیمی سرگرمیوں کو یونیورسٹی سب کیمپسز کی صورت میں وسعت دے کر صوبے کے طلبہ کو اپنے علاقوں میں معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔