پاکستان کا سیاسی درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے، 4 روز کیلئے قیام کریں گے، نواز شریف سے ملاقات ہونے کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 اکتوبر 2018 18:59

پاکستان کا سیاسی درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اکتوبر 2018ء) پاکستان کا سیاسی درجہ حرارت بڑھنے کا امکان، سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے، 4 روز کیلئے قیام کریں گے، نواز شریف سے ملاقات ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ آصف علی زرداری 4 روز کیلئے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں قیام کریں گے۔

آصف زرداری کے لاہور میں قیام کے باعث ملک کی سیاست کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔ آصف زرداری لاہور میں قیام کے دوران کئی اہم سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔ جبکہ حکومت کیخلاف مشترکہ اپوزیشن اتحاد بنانے کیلئے بھی کوششیں کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات ہونے کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری لاہور قیام کے دوران ہی نواز شریف سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ممکنہ طور پر جاتی امراء میں ہی ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمن کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات بارے نوازشریف کو آگاہ کیا۔نوازشریف نے فضل الرحمن کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کو مشورہ دیا کہ تمام جماعتیں متحد ہوکر حکومت کو ٹف ٹائم دیں۔نوازشریف نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے مکمل اتحاد بارے پارٹی میں مشاورتی عمل جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر آنے کیلئے متحد ہیں۔اصولی طور پر اتحا د میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے عملی طور پر اس کاآغاز ہونا چاہیے۔