ایس ایچ اوزا پنے حلقہ تھانہ میں پودے لگا کرکلین و گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنائیں،ڈی پی او بہاولنگر

جمعہ 26 اکتوبر 2018 19:55

چشتیاں۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2018ء) ڈی پی اوبہاولنگر عمارہ اطہر نے کہا کہ درختوں کو جاندار کی زندگی میں بہت اہمیت حاصل ہے، ضلع بہاولنگر کی حدود میں 21 تھانوں کے ایس ایچ اوزکو چاہئے کہ وہ بھی ا پنے حلقہ تھانہ میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کرکلین و گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عبدالرزاق شہید پولیس لائن بہاولنگر میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے مزید کہا کہ شجر کاری کو محض ایک رسم کے طور پرنہیں لینا چاہیے بلکہ اسے نتیجہ خیز بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں تاکہ لگائے جانے والے پودوں کی بقاکو یقینی بنایا جاسکے۔