عمر اعوان منہاج القرآن یوتھ لیگ کے میڈیا سیکرٹری، نواز قادری سیکرٹری دعوت منتخب

خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، مظہر محمود علوی و دیگر رہنمائوں کی نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

جمعہ 26 اکتوبر 2018 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2018ء) منہاج القرآن یوتھ لیگ کی سنٹرل ایگزیکٹو کا اجلاس ماڈل ٹائون میں مرکزی صدر مظہر محمود علوی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں یوتھ سنٹرل ایگزیکٹو کے ممبران سے مشاورت کے بعد محمد عمر اعوان کو مرکزی میڈیا سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ اور محمد نواز قادری کو مرکزی سیکرٹری دعوت یوتھ لیگ کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں، سیکرٹری جنرل PAT خرم نواز گنڈاپور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، مظہر محمود علوی و دیگر رہنمائوں نے عمر اعوان اور محمد نواز قادری کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی، مرکزی رہنمائوں نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہاکہ دونوں نو منتخب عہدیدار تحریک کے پیغام کو عام کرنے کے حوالے سے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں، عمر اعوان اس سے پہلے منہاج القرآن یوتھ لیگ میں مختلف عہدوں پر تنظیمی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :