Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 5 مسافر خانے تعمیر کرنے کا فیصلہ

مسافر خانوں کی تعمیر کا مقصد غریب مسافروں کو مفت رہائش فراہم کرنا ہے تاکہ شدید سردی کے موسم میں کسی کو کھلے آسمان تلے نہ سونا پڑے

جمعہ 26 اکتوبر 2018 20:55

وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2018ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق غریب افراد کی سہولت کیلئے مسافر خانوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس ضمن میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت صرف60دن میں لاہور میں 5 مسافر خانے تعمیر کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان خان بزدار نے اس منصوبے کی باقاعدہ منظوری دی۔

(جاری ہے)

وز یراعلیٰ نے کہا کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسافر خانوں کی تعمیر کا بنیادی مقصد لاہور آنے والے غریب افراد کو رہائش فراہم کرنا ہے تاکہ غریب آدمی شدید سردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے فٹ پاتھ پر نہ سونا پڑے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھایا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات