وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کا دورہ

جمعہ 26 اکتوبر 2018 21:49

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا قومی کمیشن برائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے جمعہ کو قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر) کا دورہ کیا۔ چیئرمین قومی کمیشن برائے انسانی حقوق جسٹس (ر) علی نواز چوہان نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی اور کام کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفاقی وزیر کو ادارے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ این سی ایچ آر کو خواتین‘ بچوں ‘ خواجہ سرائوں اور دیگر کی جانب سے ملک بھر سے 3ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

متعلقہ عنوان :