سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نی اپنی برطرفی کے ساتھ سپریم جوڈیشل کونسل کی رپورٹ کو بھی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

جمعہ 26 اکتوبر 2018 23:07

سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نی اپنی برطرفی کے ساتھ سپریم جوڈیشل کونسل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ میں اسلام آبا دہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنی برطرفی کے ساتھ سپریم جوڈیشل کونسل کی رپورٹ کو بھی چیلنج کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کودائر درخواست میں جسٹس شوکت صدیقی نے خودکو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر بحال کرنے کی استدعاکرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جوڈیشل کونسل نے ان کو آرٹیکل 10 اے کے تحت فئیر ٹرائل کا حق نہیں دیا جوان کا آئینی حق تھا، درخواست میں مزید کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 4 اور 25 کے تحت درخواست گزارکو قانونی اور مساوی حق نہیں ملا، اورا ن برطرفی کے بار ے میں جوبھی کارروائی کی گئی ہے قانون اور عدالتی فیصلوں کے منافی ہے اس لئے استدعا ہے کہ مجھے عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے جاری 11 اکتوبر کا نوٹیفیکشن کالعدم اورمجھے بطور جج ا سلام آباد ہائیکورٹ اپنے عہدے پر بحال کیا جائے۔