Live Updates

یہ جیسا کریں گے ویسا بھریں گے، آصف زرداری

یہ ڈکٹیٹر سسٹم کی ایکٹنگ کررہے ہیں لیکن بیڈ ایکٹنگ کررہے ہیں، پولیس آجائے تو بنی گالہ سے نیچے نہیں آسکتے، یہ ملکرحملہ کریں گے تو ہمیں پھراکٹھا ہونا پڑے گا، فضل الرحمان کی اے پی سی میں نوازشریف آئے تو ضرور ملاقات ہوگی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 اکتوبر 2018 19:59

یہ جیسا کریں گے ویسا بھریں گے، آصف زرداری
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اکتوبر 2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے خبردار کیا ہے کہ یہ جیسا کریں گے ویسا بھریں گے، یہ ڈکٹیٹر سسٹم کی ایکٹنگ کررہے ہیں لیکن بیڈ ایکٹنگ کررہے ہیں، پولیس آجائے تو بنی گالہ سے نیچے نہیں آسکتے، یہ ملکرحملہ کریں گے تو ہمیں پھراکٹھا ہونا پڑے گا، فضل الرحمان کی اے پی سی میں نوازشریف آئے تو ضرور ملاقات ہوگی۔

انہوں نے آج یہاں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوام سے بوجھ کم ہوگا توہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ شہید ذوالفقاربھٹو نے شاہ فیصل سے دوستی رکھی تھی۔ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی۔چین کے ساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات ہیں پاک چین دوستی کیلئے کچھ ہمارا بھی کردار ہے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ 30سال سے میری کردار کشی کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں ایک گروپ کو سپورٹ کیا اس پر قیامت ڈھا دی گئی ہے۔ان کو اصل ایشو مجھ سے ہے لیکن میرے دوستوں کو پکڑ رہے ہیں۔ایک دوست کو میں نے فون کیا اس کوبھی اٹھا لیا گیا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ یہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ کو جعلی کہتے ہیں۔ایف آئی اے ڈیڑھ کروڑ کا کیس کیوں ڈال رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کو خطرہ باہر سے نہیں اندر سے ہے۔کوشش کروں گا کہ قوم کوسارے شکنجوں سے بچا سکوں۔

انہو ں نے کہا کہ سارا جھگڑا اٹھارویں ترمیم کا ہے ۔ یہ اٹھارویں ترمیم ختم کروانا چاہتے ہیں۔میں مان بھی جاؤں تو پنجاب ، کے پی نہیں مانے گا۔اٹھارھویں ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ پنجاب کوہوا ہے۔ موجودہ حکومت کی سوچ اور انتظامی معاملات کا طریقہ ہے اس سے کام نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ مشرف سے بھی این آر او نہیں مانگا تھا، اب میں این آراو کیوں مانگوں ؟ ابھی تومیری اسمبلی کے علاوہ عمران خان سے ملاقات بھی نہیں ہوئی۔

میں نے توکیسز ویسے ہی جیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں گرفتار ہوتا رہاہوں اگر آپ صبح اخبار میں پڑھیں کہ میں گرفتار ہوگیا ہوں توکیا کوئی نئی بات ہوگی؟ سابق صدر نے کہا کہ میں ڈکٹیٹرمشرف کے دور میں پانچ جیل میں رہا۔ یہ ڈکٹیٹر سسٹم کی ایکٹنگ کرنے والے بیڈ ایکٹنگ کررہے ہیں ، پولیس آجائے توخود بنی گالہ سے نیچے نہیں آسکتے۔ جیسا کریں گے ویسا بھریں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ میرے پاس طیارے سے متعلق اس طرح کی کوئی معلومات نہیں ہے۔لیکن سب کچھ ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو نہ میری ضرورت ہے اور نہ مجھے نوازشریف کی ضرورت ہے۔مولانا فضل الرحمن اے پی سی بلانا چاہتے ہیں۔اے پی سی میں جانے کی حامی بھری ہے۔ اگر نوازشریف اے پی سی میں آئیں گے توان سے ضرور ملاقات ہوگی۔ حکومت گرانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے، یہ لوگ حکومت کریں اور تھکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاڈلا پہلے تھا اور ایک لاڈلا ب ہے۔ نوازشریف سنتا نہیں یہ سمجھتا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ڈونکی کنگ فلم دیکھی نہیں لیکن سوچ رہا ہوں کہ ڈونکی کنگ فلم آج دیکھ لوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات