Live Updates

پاکستان میں اسرائیلی طیار ہ اترا نہ ہی بغیر اجازت کے کوئی طیارہ اتر سکتا ہے، فواد چوہدری

حکومت اور افواج پا کستان کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی ، ایک مخصوص گروپ نے کہرام مچا دیا ہے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھر پور وضاحت کر دی ہے مولانا فضل الرحمن نے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کروایا لیکن آج وہ اس بوگس ٹویٹ پر شور مچا رہا ہے، آصف زرداری ،شریف برادران اور مولانا فضل الرحمن کا ایک ہی نعرہ ہے ہمارے خلاف احتساب اور انکوائریاں نہ کریں ہماری حکومت کے سارے فیصلے میرٹ اورقانون کے مطابق ہونگے،وفاقی وزیر اطلاعات کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 21:33

پاکستان میں اسرائیلی طیار ہ اترا نہ ہی بغیر اجازت کے کوئی طیارہ اتر ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2018ء) پاکستان میں اسرائیل کا کوئی طیار ہ اترا اور نہ ہی بغیر اجازت کے کوئی طیارہ اتر سکتا ہے جبکہ یہ اسرائیل کے ایک صحافی نے ایک من گھڑت ٹویٹ کر کے پاکستانی حکومت اور افواج پا کستان کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے ۔جبکہ ایک مخصوص گروپ نے اس کو اُٹھاکر کہرام مچا دیا ہے ۔اس ضمن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس کی بھر پور وضاحت کر دی ہے کہ نہ تو کوئی جہاز آیا ہے اور نہ ہی کسی ملک کا جہاز ہماری اجازت کے بغیر اُتر سکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سول کلب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں معززین شہر اور سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام کی کثیر تعداد موجو د تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس ٹویٹ کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو بنانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے جبکہ آج پورا پاکستان آزاد کشمیر اور جہاں جہاں دینا میں کشمیری بستے ہیںاُنھوں نے بھارت کے مقبو ضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کی ہر لحاظ سے مذمت کی ہے کیونکہ مقبو ضہ کشمیر کے کشمیر ی ہزاروں جانو ںکا نذرانہ دے چکے ہیں اور بھارتی سامراج وہاں پر کشمیر ی عورتوں کی عصمتیں پامال کر رہے ہیں انھو ں نے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریہ پر بنا تھا جس پر ہم آج بھی قائداعظم کے مشن پر گامزن ہیں۔

انھو ں کہاکہ بھارت اسرائیل سے دس ارب ڈالر سے زیادہ کا اسلحہ خریدتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن 1988 سے کشمیر کمیٹی کا چئرمین رہاہے اور اُس نے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کروایا لیکن آج وہ اس بوگس ٹویٹ پر شور مچا رہاہے۔انھوں نے کہا کہ آصف زرداری شریف برادران اور مولانا فضل الرحمن کا ایک ہی نعرہ ہے کہ ہمارے خلاف احتساب اور انکوائریاں نہ کریں کہ ہم نے تیس ہزار ارب کے قرضے لیکر جس طرح مال بنایا ہے اسی وجہ سے آج ملک معاشی بد حالی کا شکار ہے ۔

اگر یہ چوبیس ہزار ارب ملک پر لگتے تو آج ملک میں معاشی خوشحالی ہوتی ۔ اُنھوں نے کہا کہ اگر ہم ان سے یہ نہ پوچھیں اور ڈاکوکوڈاکو نہ کہیں تو پارلیمنٹ بھی ٹھیک چلے گی لیکن ہم اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے۔کیونکہ عمران خان ملک کے خزانے کی ایک ایک پائی کا اسطرح حفاظت کرے گا ۔جس طرح کوئی اپنے پیسے کی حفاظت کرتا ہے ۔

جبکہ ہم ان سے چوبیس ہزار ارب روپے واپس لیکر ملک میں تعلیمی صنعتی انقلاب لا کر نوجوانوں کو روز گار مہیا کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم ملک کو ترقی یافتہ بنا کر مدینہ کی ریاست طور پر ماڈل بنائیں گے۔انھوں نے جہلم کے مسائل پر بات کرتے انھوں نے کہا کہ یہ مارشل ایریا ہے یہاں کے باسیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکراس ملک کی حفاظت کی ہے ۔جبکہ سابقہ حکمرانو ں کی وجہ سے ترقی نہ ہو سکی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں کے لئے پانچ کروڑ روپے کا ایک اسپیشل پیکج دے رہا ہوں جبکہ پنن وال اور دارہ پور میں نادرہ آفس کا قیام ،دارہ پور میں گورنمنٹ گرلز کالج برائے خواتین اور سنگہوئی میں ایک پارک کی تعمیر کا اعلان کیا۔انھوں نے کہا کہ ضلع میں چھوٹے چھوٹے ڈیم بنا کر ضائع ہونے والے پانی کو محفو ظ کیا جائے گا۔انھوں نے تمام شرکاء سے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جلد ہو رہے ہیں اس لئے آپ عوام کی خدمت کرکے انتخابات کی تیاری کریں ۔

جبکہ ہماری حکومت کے سارے فیصلے میرٹ اورقانون کے مطابق ہونگے ۔انھوںنے ضلع افسران کو ہدایت کی کہ لوگو ں کے کام قانون اور میرٹ کے مطابق کریں اور پی ٹی آئی کے لوگوں کے کام میرٹ پر کریں ۔اگرنہیں کریں گے تو اپنے آپ کو فارغ سمجھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات