بحری مشق سی اسپارک 2018 چیف آف دی نیول اسٹاف کا شمالی بحیری عرب میں بحری بیڑے کا دورہ

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 22:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2018ء) چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شمالی بحیرہ عرب میںجاری بحری-’’ - مشق سی اسپارک 2018 ‘‘ کے دوران بحری جہازوں کی جنگی چالو ں کا معائنہ کیا، جن کا مقصد پاک بحریہ کی جنگی تیاری کا مظا ہرہ کرنا تھا۔نیول چیف شمالی بحیرہ عرب میں اُرماڑہ کے قریب پاک بحیریہ کے جہاز پرپہنچے تو کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ان کا استقبال کیا۔

ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف(آپریشنلز) ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی بھی اس موقع پر موجود تھے۔چیف آف دی نیول اسٹاف کو مشق کی تفصیلات اور پاک بحیریہ کے اثاثوں بشمول بحیری جہاز،آبدوزوں،ہوائی جہاز، UAVs ،اسپیشل فورس، پاک میرینز کے ساتھ ساتھ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاک فضائیہ کے اثاثوں کی تعیناتی پر تفصیلی بریفگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آ پر یشنل صلاحتیوں پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا اور زور دیا کہ موجودہ چیلنجز کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت چو کنا اور تیار رہیں ۔ نیول چیف نے جہازوں پر تعینات عملے سے بھی ملاقات کی اور انکی پیشہ ورانہ مہارت اور مادروطن کی بحری سرحدوںکی حفاظت کے مقدس فریضے کی انجام دہی میں لگن کو سراہا۔

بعد ازاں، چیف آف دی نیول اسٹاف نے پی این اس بہادر میں فورس کمانڈرزکی آپریشنل بریفنگز میں بھی شرکت کی اور جنگی منصوبہ بندیوںکا جائزہ لیا۔ مشق سی سپارک 2018کے ذریعے پاک بحریہ کی جنگی استعداد میں اضافے کا قیمتی موقع حاصل ہوگا او رمسلح افواج کے درمیان باہمی آپریشنز کے صلاحیتیوں میں اضافہ بھی ہوگا۔ یہ مشق آپریشنل صلاحیتیوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ساحلی پٹی کے دفاع اور سمندر کے راستے سے آنے والے غیر روایتی خطرات سے نمٹنے بشمولCPECاور گوادر پورٹ کے تحفظ میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

پاکستان بحریہ جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار کثیرالجہتی فور س ہے اور جنگ اور امن میں قومی بحری مفادات کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے۔ مشق سی سپارک 2018 کے ذریعے پاکستان کے سمندر میںامن و امان اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کے عزم کو مزید تقویت حاصل ہوگی ۔