Live Updates

مولانا فضل الرحمٰن نواز شریف سے ملاقات کے لیے جاتی امراء پہنچ گئے

ملاقات میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف اور پرویز رشید بھی موجود ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 28 اکتوبر 2018 12:27

مولانا فضل الرحمٰن نواز شریف سے ملاقات کے لیے جاتی امراء پہنچ گئے
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اکتوبر 2018ء) جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نواز شریف سے ملاقات کے لئے جاتی امراء پہنچ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیں گے۔جاتی امراء میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں حمزہ شہباز اور پرویز رشید بھی موجود ہیں۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ملاقات میں مولانا فضل الرحمان آصف علی زرداری سے ہونے والی ملاقات سے متعلق بھی نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔خیال رہے دو روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف سے سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔ جس میں موجودہ سیاسی صورتحال ، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اور اے پی سی بارے تبادلہ خیال کیا گیا،نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ گذشہ روز آصف علی زرداری نے کہا کہ نوازشریف کو نہ میری ضرورت ہے اور نہ مجھے نوازشریف کی ضرورت ہے۔مولانا فضل الرحمن اے پی سی بلانا چاہتے ہیں۔اے پی سی میں جانے کی حامی بھری ہے۔ اگرنوازشریف اے پی سی میں آئیں گے توان سے ضرور ملاقات ہوگی۔ حکومت گرانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ہم چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے، یہ لوگ حکومت کریں اور تھکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاڈلا پہلے تھا اور ایک لاڈلا اب ہے۔ نوازشریف سنتا نہیں یہ سمجھتا نہیں ہے۔جب کہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ابھی تک اے پی سی تجویز کے مرحلے میں ہے ، عمران خان کے اوسان خطا ہوگئے ،اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے آخری مراحل میں ہے ،تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم سے اپوزیشن کا کردار ادا کریگی ،ثالثی کا کردار ادا کرنے کی بات سعودیہ سے دوستی کے تقاضوں کے منافی اور فرار ہے ،کس نے این آر او مانگا ،حکومت واضح کرے، این آر او ہمیشہ حکمران دیتے ہیں، اپوزیشن نہیں مانگتی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات