پاکستان میں پہلا ڈیجیٹل فیسٹول جنوری 2019میں ہوگا

بائیو ٹیکنالوجی سے کئی ملحق امراض کی بروقت تشخیص ممکن ہے ،منتطمین کی پریس کانفرنس

اتوار 28 اکتوبر 2018 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2018ء) پاکستان میں پہلا ڈیجیٹل فیسٹول جنوری 2019میںپاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام اآباد میں منعقد ہوگا جس میں جامعات، ڈیجیٹل ایجنسز، ربورٹ کمپنیز، ای کامرس انڈسٹریز،بایئو ٹیکنالوجی سے متعلقہ ادارے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹس اور آئی ٹی سے تعلق رکھنے والے ادارے شہریوں کی راہنمائی کے لئے کیمپ لگائیں گے۔

فیسٹول کا انعقاد آئیفا ایڈ کی جانب سے کیا جائے گا ۔اس حوالے سے فیسٹول کے سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران منتطمین نے بتایا کہ فیسٹول میں بائیو ٹیکنالوجی بارے خصوصی آگاہی دی جائے گی جس کے ذریعے کئی ملحق امراض کی بر وقت تشخیص ممکن ہے۔ منتظمین کے مطابق فیسٹیول شعبہ آئی ٹی سے فارغ التحصیل طلبا کے لئے روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا جبکہ اس میں مدعو کیئے جانے والے انوسٹرز کے ذریعے سٹارٹ اپس کے لئے بھی ترقی کی کئی راہیں کھلیں گی۔

(جاری ہے)

صحافیوں کو دی جانیو الی بریفنگ کے دوران منتظمین کا کہنا تھا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ دنیا ڈیجیٹل ورلڈ میں بہت آگے جا چکی ہے ، 3Dپرننٹنگ، آرٹیفشل انٹیلی جنس،بلاک چین،ورچوئل ری ایلیٹی،ڈیٹا سائنس اور ڈرون ٹیکنالوجی کا دور شروع ہو چکا ہے،ٰ اس فیسٹول کا مقصد نوجوان نسل کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے اورنئی نسل کو آنے والے ڈیجیٹل دور سے روشناس کروانا بہت ضروری ہے۔

فیسٹول کے منتظمین زرک جاوید، ازم شاہ ودیگر نے اس حوالے سے کی جانے والی پریس کانفرنس میں میڈیا کو فیسٹیول بارے خصوصی بریفنگ میں بتایا کہ یہ پاکستان کی پہلی نمائش ہوگی جس میں شعبہ آئی ٹی میں مستقبل میں رونما ہونے والی تبدیلیوں بارے آگاہی کے لئے سیمینارز، موجودہ ٹیکنالوجی سے سے طلبا ء کو روشناس کروانے کے لئے ورکشاپس اور پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹس کے مثبت استعمال کے لئے خصوصی سوشل میڈیا سمٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔