چنیوٹ،جلوسوں اورمجالس میں شامل ہونے والوں کی تھری لیئر میں چیکنگ کی جائے،عبادت نثار

ڈرون کیمرے سے فضائی نگرانی کی جائے،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز خود روٹس کی نگرانی کرینگے،ڈی پی او چنیوٹ کا چہلم شہدائے کربلا کے حوالے سے منعقد اجلاس میں ہدایت

اتوار 28 اکتوبر 2018 19:00

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2018ء) ڈی پی او چنیوٹ عبادت نثار نے اپنے دفتر میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز صاحبان،ایس ایچ اوز سے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات اور امن و امان کے حوالے سے میٹنگ کی۔ڈی پی او نے چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر فول پروف اور تھری لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او نے ہدایت کی کہ جلوسوں/مجالس میں شامل ہونے والوں کی تھری لیئر میں چیکنگ کی جائے۔چیکنگ پوائنٹس پر وینٹیج پوائنٹس بنائے جائیں اور الرٹ حالت میں مسلح اہلکار تعینات کیے جائیں۔سی سی ٹی وی کیمرے انسٹال کیے جائیں۔اہم جلوسوں/مجالس کی ڈرون کیمرے سے فضائی نگرانی کی جائے۔ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز خود روٹس کی نگرانی کرینگے۔

(جاری ہے)

روٹس کے آس پاس سرچ اپریشن کیا جائے۔

چھتوں پر مسلح اہلکار تعینات کیے جائیں۔جلوسوں کے راستوں کو خاردار تار لگا کر بند کیا جائے ۔غیر جانبدار ہوکر پانی چوری،بجلی چوری،گیس چوری کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اپنے علاقہ جات میں سکول کالجز کا وزٹ کریں اور سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیں،بیریئرز،پارکنگ،سی سی ٹی وی کیمروں اور پینک بٹن کی چیکنگ کریں اور کمی بیشی کو دور کروائیں۔

تھانہ جات کی صفائی ستھرائی کا خاص خیا ل رکھا جائے۔تھانہ چوکیات میں لوگوں کیساتھ پولیس افسران کا رویہ بہتر ہونا چاہیے۔کسی بھی غریب آدمی کیساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کرونگا۔افسران جھوٹی ایف آئی آر ہرگز نہ دیں۔مخلوق خدا کی خدمت ہمارا مشن ہونا چاہیے۔تمام ایس ایچ اوز اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے تمام ممکن اقدمات بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرمان کو گرفتار کریں۔