وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا ایکشن میں آگئے

حلقہ میں 14 سال سے بیماری میں مبتلا مریض محمد ثاقب کی بیماری کے علاج و معالجہ کی مکمل ذمہ داری اٹھالی

اتوار 28 اکتوبر 2018 19:50

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا ایکشن میں آگئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا ایکشن میں آگئے۔ این اے 249 سے منتخب ہونے والے فیصل واڈا اپنے حلقہ کی عوام سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔ حلقہ میں 14 سال سے بیماری میں مبتلا مریض محمد ثاقب کی بیماری کے علاج و معالجہ کی مکمل زمیداری فیصل واڈا نے لے لی۔محمد ثاقب ایک ایسے مرض میں مبتلا ہے جس مرض کی تشخیص نا اسکن کے ڈاکٹر کررہے ہیں نا ہڈی کے۔

گزشتہ رات فیصل واڈا سے مریض کے اہل خانہ نے رابطہ کر کے بیماری سے متعلق فیصل واڈا کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

فیصل واڈا اس وقت عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں۔ فیصل واڈا نے فوری طور پر مریض کی تمام رپورٹیں طلب کرکے مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹرز سے رابطے شروع کر دیے۔فیصل واڈا نے این اے 249 کی کمیٹی کو تمام کام چھوڑ کر مریض کے علاج و معالجہ کے لیے سہولیات پیدا کرنے کے کام پر لگا دیا۔ اس سلسلے میں ایم پی اے ملک شہزاد اعوان کا مریض کے گھر کا دورہ متوقع ہے۔ فیصل واڈا نے آغا خان اسپتال لیاقت نیشنل اسپتال اور دیگر اداروں سے رجوع کرنا شروع کردیا۔فیصل واڈا اس سے قبل بھی متعدد بار ایسے اقدامات کرکے مریضوں کا علاج کرواتے رہے ہیں۔