Live Updates

قومی اسمبلی کااجلاس (آج) شام چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ،ْ صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے

اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،ْسابق وزیر سعد رفیق سمیت گیارہ نو منتخب اراکین اسمبلی اپنی رکنیت کا حلف لینگے نیب کی تحویل میں موجود قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف بھی پروڈکشن آرڈر پر اجلاس میں شرکت کریں گے ،ْگیارہ نکاتی ایجنڈا جاری

اتوار 28 اکتوبر 2018 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2018ء) قومی اسمبلی کااجلاس (آج)پیر کو شام چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے ،ْ اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،ْسابق وزیر سعد رفیق سمیت گیارہ نو منتخب اراکین اسمبلی اپنی رکنیت کا حلف لینگے جبکہ نیب کی تحویل میں موجود قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف بھی پروڈکشن آرڈر پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کااجلاس (آج)پیر کو شام چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا جس کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے ۔اجلاس کے دور ان سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت 11نومنتخب ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے ، جن میں مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف کے چار چار ، مسلم لیگ (ق) کے 2 اور متحدہ مجلس عمل کا ایک رکن شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 124 سے شاہد خاقان عباسی ، این اے 131سے خواجہ سعد رفیق ، این اے 35سے زاہد اکرم درانی ، این اے 56سے ملک سہیل اعوان ، این اے 60سے شیخ راشد شفیق ، این اے 65سے چوہدری سالک حسین ، این اے 69سے چوہدری مونس الٰہی ، این اے 243سے محمد عالمگیر خان ، این اے 53سے علی نواز اعوان ، این ای63 سے منصور حیات خان اور این اے 103 سے علی گوہر خان کامیاب ہوئے تھے ۔

اجلاس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں پرمشتمل ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دورانیے سمیت دیگر امور طے کئے جائیں گے۔نومنتخب ممبران میں تحریک انصاف کے 5، مسلم لیگ(ن) کے 4، مسلم لیگ(ق) کے دو اور متحدہ مجلس عمل کا ایک رکن شامل ہے۔ادھر قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس میں اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک بھر میں پا نی کی کمی، سینما ہائوسز میں سگریٹ نوشی پر پابندی سمیت دو بلز کی منظوری شامل ہے ، صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ایجنڈے کے مطابق ایجنڈا 11نکات پر مشتمل ہے۔ جس میں نان فائلر پر رکشہ کی خریداری پر شرائط عائد کئے جانے کے حوالے سے اپوزیشن کا توجہ دلائو نوٹس شامل ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات