ملک کو بحرانوں سے بچانا چاہتے ہیں جنھیں سنبھالنا موجو دہ حکومت کے بس کی نہیں ہے ‘مولانا فضل الرحمن

سی پیک منصوبے کو بڑے دھچکے لگائے جا رہے ہیں ہمارے نزدیک یہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیئے یہ منصوبہ بے حد ضروری ہے بین الاقوامی طاقتیں سی پیک کیخلاف سازشیں کر رہی ہیں لیکن جے یو آئی اورپوری قوم ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ‘اجلاس سے خطاب

اتوار 28 اکتوبر 2018 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف ) کی مر کزی مجلس جنرل کونسل اور مر کزی مجلس شوری نے واضح کیا ہے کہ آئین کی اسلامی دفعات سمیت پورے آئین کے تحفظ اور نفاذ کے لیئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کی ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کیا جا ئے گا۔ مر کزی جنرل کونسل اور مر کزی شوری کا اجلاس جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں جامعہ مدنیہ کریم پارک میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ملک بھر رابطہ عوام مہم چلائے جائے گی اس حوالے سے کانفرنسیں ،جلسے اور کنونشن منعقد کیئے جائیں گے آغاز میں 3نومبر کو لکی مروت 6نومبر کو پشاور 9نومبر کو مالاکنڈ 25نومبر کو سکھر 23نومبر کو علی پور میں کانفرنسیں ہوں گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم ملک کو بحرانوں سے بچانا چاہتے ہیں جنھیں سنبھالنا موجو دہ حکومت کے بس کی نہیں ہے انہوں نے کہاکہ عقائد پرکس کو حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے انہوں نے کہاکہ جے یو آئی اپوزیشن کے اکٹھ کے لیئے کام کرتی رہے گی انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے کو بڑے دھچکے لگائے جا رہے ہیں ہمارے نزدیک یہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیئے یہ منصوبہ بے حد ضروری ہے انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی طاقتیں سی پیک کیخلاف سازشیں کر رہی ہیں لیکن جے یو آئی اورپوری قوم ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ بھارت آئے دن کشمیری عوام پر گولیاں برسا کر ان کی تحریک دبانے کی کوششیں کر رہا ہے لیکن اس کی تمام تر سازشوں کے باوجود تحریک مزیدزور پکڑ رہی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم مسئلہ کشمیرپر واضح اور دوٹوک مؤقف رکھتی ہے اور دنیا پاکستان کے مؤقف کو سمجھے انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کے دفاع کی تحریک جاری رہے گی مدارس کے خلاف عالمی دبائوکا بھر پور مقابلہ کیا جا ئے گا اجلاس سے مولانا عبد الغفور حیدری ،مولانا فضل علی حقانی ،حاجی اکرم خان درانی مولانا محمد امجد خان ،مولانا فیض محمد،مولانا محمد خان شیرانی ،مولا نا گل نصیب خان ،محمد اسلم غوری،مولانا راشد خالد محمود سومرو ،حاجی شمس الرحمن شمسی ،عبد الرزاق عابد لاکھو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔