حضورﷺکی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے،طارق شیرازی

پیر 29 اکتوبر 2018 12:50

شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2018ء) حضورﷺ کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے، ہم سب کو قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنی چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پی کی-34کے زیر اہتمام شنکیاری میں منعقفد ہونے والے اجتماع سے ضلعی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجتماع امیرپی کی-34حاجی بختیار خان کی زیر سرپرستی منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹرطارق شیرازی علی اصغر شاہ تھے اس موقع پر ڈاکٹر فضل الرحمن ، حاجی بختیار خان، طارق شیرازی ، اور ڈاکٹرعلی اصغر شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے ،ہم سب قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزاریں گے تو ہمیں معلوم ہوگاکہ ہماری ناکامی کی سب سے بڑی وجہ قرآن سے دوری ہے۔

اس موقع پر امیر پی کی-34حاجی بختیار خان نے نئے عہدیداروں سے حلف بھی لیا۔