سی پیک کا کمال ، چین میں ''اُردو'' زبان کو قبول کر لیا گیا

پاکستان میں سی پیک پر عملدرآمد کے بعد چین میں اُردو زبان کی مقبولیت میں بے جا اضافہ ہوا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 اکتوبر 2018 12:40

سی پیک کا کمال ، چین میں ''اُردو'' زبان کو قبول کر لیا گیا
چین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اکتوبر 2018ء) : چین میں پاکستان کی قومی زبان ''اُردو'' کو بطور زبان قبول کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چین پاکستان کا دیرینہ اور اچھا دوست ملک ہے جو مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ پاک چین تعلقات پر بات کرتے ہوئے چینی یونیورسٹی کے پروفیسر تھانگ نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک پر عملدرآمد کے بعد چین میں اُردو زبان کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا۔

پاکستانی طلبا کی بڑی تعداد چینی یونیورسٹیوں میں میڈیکل ، انجینئیرنگ اور کامرس کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لے رہی ہے۔ جبکہ پاکستانی کاروباری شخصیات کی آمد سے بھی جہاں پاک چین تعلقات کو زبردست فروغ حاصل ہو رہا ہے وہیں اُردو زبان کی مقبولیت میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں چینی زبان سیکھنے کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔

پاکستانی طلبا چینی زبان سیکھ کر واپس جاتے ہیں جبکہ سی پیک پر کام کرنے کے لیے بھی پاکستانی شہری چینی زبان سیکھ رہے ہیں جس کے لیے پاکستان میں کئی ادارے قائم کیے جا چکے ہیں۔ چین میں پاکستانی طلبا کی اکثریت اور پاکستانی کاروباری حضرات کا چین کی طرف رجحان دیکھتے ہوئے چین میں اُردو زبان کو قبول کر لیا گیا ہے جو پاک چین دوستی کی زندہ مثال ہے۔

واضح کہ پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کا سب سے اہم منصوبہ ہے جس سے پاکستان اور چین کے مابین تعلقات نہ صرف مضبوط ہوئے بلکہ اس کی وجہ سے پاکستان اور چین میں کئی شعبوں میں تعاون کے معاہدے بھی کیے گئے۔ سی پیک پر عملدرآمد کے بعد پاکستان اور چین کی عوام میں بھی ایک رشتہ بن گیا ۔ اب تک چین کے کئی نوجوان پاکستانی لڑکیوں کو بیاہ کر اپنے ساتھ لے جا چکے ہیں جبکہ کئی چینی لڑکیاں پاکستانی نوجوانوں سے رشتہ ازدواج میں بندھ چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :