لیسکو کا آپریشن ،21 بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے

پیر 29 اکتوبر 2018 16:21

لیسکو کا آپریشن ،21 بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف مقدمات درج کروا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 21 بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے ۔ لیسکو کی جانب سے کارروائی کاہنہ، امرسدھو اور صوفیہ آباد سب ڈویژنوں میں کی گئی۔

(جاری ہے)

کاہنہ میں ایس ڈی او قربان علی نے 13 بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کی،حمزہ ٹائون سب ڈویژن میں ایس ڈی او سراج الدین کی کارروائی، ایئر پورٹ روڈ سب ڈویژن میں بھی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ،ایس ڈی او امتیاز نور نے 10 بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کارروائی کی ۔کارروائی کے دوران 6 ڈائریکٹ سپلائی پکڑ لی گئی ،4 کنکشن منقطع کردیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :