کراچی، رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 29 اکتوبر 2018 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق سعود آباد ،کلفٹن اور کھوکھرا پار کے علاقے میں کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

سعود آبادسے ٹارگٹ کلر طلحہ صدیقی ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ملزمان مزمل حسین عرف جادو گر ،یاسر عرف چپاتی، سنی،راحیل قریشی،بابر عرف کالا،آصف عرف شیرااور صادق عرف چھوٹاشامل ہیں ۔ملزمان اسٹریٹ کرائمز،چوری ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمدکرلیا گیا ہے ۔