Live Updates

تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے 7‘ مسلم لیگ (ن) کے 3 اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے ایک رکن نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا

پیر 29 اکتوبر 2018 22:44

تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے 7‘ مسلم لیگ (ن) کے 3 اور جمعیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے 7‘ مسلم لیگ (ن) کے 3 اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے ایک رکن نے قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 بنوں سے جے یو آئی (ف) کے نومنتخب رکن زاہد اکرم درانی‘ این اے 53 اسلام آباد سے تحریک انصاف کے رکن علی نواز اعوان‘ این اے 56 سے مسلم لیگ (ن) کے ملک سہیل خان‘ این اے 60 سے شیخ راشد شفیق‘ این اے 63 سے منصور حیات خان‘ این اے 65 سے چوہدری سالک حسین‘ این اے 69 چوہدری مونس الٰہی ‘ این اے 103 فیصل آباد سے علی گوہر خان‘ این اے 129 لاہور سے خواجہ سعد رفیق‘ این اے 243 سے عالمگیر خان اور این اے 247 سے آفتاب حسین صدیقی سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے کے بعد ان اراکین نے رول آف ممبر پر دستخط کئے جبکہ سپیکر نے انہیں مبارکباد دی۔ اراکین نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات