ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تما م سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا، اسد قیصر

ملک کوبیر روز گاری ،غربت ،پانی کی قلت ،کرپشن ،دہشت گردی اور کمزور معیشت جیسے چیلنجوں کا سامناہے ،قابو پانے کیلئے ملک کی تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا ،خواہش ہے قومی اہمیت کے حامل تمام ایشوز کو قومی اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے،سپیکر قومی اسمبلی کی چودھری شجاعت سے گفتگو

پیر 29 اکتوبر 2018 23:23

ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تما م سیاسی قوتوں کو مل کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ اس وقت ملک کوبیر روز گاری ،غربت ،پانی کی قلت ،کرپشن ،دہشت گردی اور کمزور معیشت جیسے چیلنجوں کا سامناہے جن پر قابو پانے کے لیے ملک کی تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا ،خواہش ہے کہ قومی اہمیت کے حامل تمام ایشوز کو قومی اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے،ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تما م سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یہ بات پیر کو مسلم لیگ کے صد ر اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں نومنتخب ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی اور چوہدری سالک حسین سمیت وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ اور رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امو ر پر گفتگو کی گئی۔

سپیکر قومی اسمبلی نے مونس الٰہی اور چوہدری سالک کو ضمنی انتخابات میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بطور ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونا ان کے حلقوں کے عوام کا مسلم لیگ کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں چوہدری شجاعت حسین کا ایک بڑا نام ہے انہوں نے ہمیشہ شرافت اور اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے اور ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر تر جیح دی ہے ۔

سپیکر نے کہا کہ اس وقت ملک کوبیر روز گاری ،غربت ،پانی کی قلت ،کرپشن ،دہشت گردی اور کمزور معیشت جیسے چیلنجوں کا سامناہے جن پر قابو پانے کے لیے ملک کی تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ قومی اہمیت کے حامل تمام ایشوز کو قومی اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے ۔ مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے سپیکر کا شکریہ ادا کیا اور ایوان کی کاروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے پر ان کے کردار کو سر اہا ۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے موجودہ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ اقتدار کے بجائے اقدار کی سیاست کرتی ہے اور ملکی مفادات کو ترجیح دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے۔انہوں نے موجودہ حکومت کے ملک کو معاشی بحران سے نکال کر اپنے پائو ں پر کھڑا کرنے کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کو سر اہا ۔