نارنگ منڈی ، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ضلع شیخوپورہ کی صرف کل 9 ترقیاتی سکیموں کے لیے فنڈز کی سفارش

ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے ساتھ سنگین مذاق اور حکومت کی اپنی جگ ہنسائی کا سبب بن گیا ہے 4 قومی اور8 صوبائی اسمبلی کے حلقے رکھنے والے ضلع شیخوپورہ میں صرف 9 ترقیاتی سکیمیں رکھی گئی ہیں

پیر 29 اکتوبر 2018 23:26

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2018ء) پنجاب حکومت کے مالی سال 2018-19 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ضلع شیخوپورہ کی صرف کل 9 ترقیاتی سکیموں کے لیے فنڈز کی سفارش کی گئی ہے یہ ضلع کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے ساتھ سنگین مذاق اور حکومت کی اپنی جگ ہنسائی کا سبب بن گیا ہے 4 قومی اور8 صوبائی اسمبلی کے حلقے رکھنے والے ضلع شیخوپورہ میں صرف 9 ترقیاتی سکیمیں رکھی گئی ہیں جس پر اراکین اسمبلیز عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں حلقہ این اے 119 اور پی پی 135 کے حصے میں کچھ بھی نہیں آیا یہی حال دوسرے حلقوں کا بھی ہے اور حکمران جماعت اپنے منظور کردہ بجٹ کو تاریخی بجٹ قرار دے رہی ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے حکومت پنجاب ضلع شیخوپورہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز کا اجرا کرئے ، کیونکہ یہ تاریخی ترقی کا نہیں بلکہ ضلع شیخوپورہ کی تاریکی ترقی کا بجٹ لگتاہے ۔