ایم کیو ایم پاکستان اپنی ہمیشہ کی روایت کی طرح چہلم کے جلوسوں اور مجالس میں ماضی کی طرح شریک ہوگی ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

پیر 29 اکتوبر 2018 23:33

ایم کیو ایم پاکستان اپنی ہمیشہ کی روایت کی طرح چہلم کے جلوسوں اور مجالس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے موقع پر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اتحاد بین الاسلامی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں ۔ ایم کیو ایم پاکستان اپنی ہمیشہ کی روایت کی طرح چہلم کے جلوسوں اور مجالس میں اسی طرح شریک ہوگی۔

(جاری ہے)

چہلم کے موقع پر یاد رکھا جائے کہ نواسہ رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے میدان کربلا میں اسلام کی سربلندی اور حفاظت کے لئے قربانی دی تھی ۔ جو ہر مسلمان کے لئے ایک پیغام ہے کہ باطل کے آگے سر نگوں نہیں کرنا۔ چہلم کے موقع پر رواداری اور ایک دوسرے کے جزبات کے احترام کے لئے شرپسندوں اور مشتبہ افراد پر نظر رکھیں اور ایسی کسی بھی قسم کی کوئی حرکت دیکھیں تو قانون نافذ کرنے والوں کو اطلاع دیں۔ ایم کیو ایم امن، مزہبی رواداری اور ایک دوسرے کے احترام پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ اسکے لئے عملی کردار ادا کرتی ہے اور کرتی رہیگی۔