Live Updates

گزشتہ 10 سال تک ملک اور سندھ میں بدترین حکمرانی قائم رہی ہے جس میں اداروں کو تبا ہ کردیا گیا، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا

پیر 29 اکتوبر 2018 23:39

گزشتہ 10 سال تک ملک اور سندھ میں بدترین حکمرانی قائم رہی ہے جس میں اداروں ..
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ گذشتہ 10 سال تک ملک اور سندھ میں بدترین حکمرانی قائم رہی ہے جس میں اداروں کو تبا ہ کردیا گیا، اب اداروں کو صحیح کرنے میں کچھ وقت تو لگے گا۔

(جاری ہے)

وہ سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں، فہمیدہ مرزا نے کہا کہ سندھ میں تعلیم صحت ، روڈ ہر چیز تباہ ہوگئی ہے عوام کے پاس پینے کو صاف پانی نہیں ہے جبکہ حکمران عیاشی کے لئے منی لانڈرنگ کرتے رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ کرپشن کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرینگے جبکہ تباہ حال اداروں کو راہ راست پر لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس میں کچھ وقت درکار ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات