Live Updates

تحریک انصاف نے ولید اقبال کوسینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا

ولیداقبال کوہارون اخترکی نااہلی سےخالی ہونےوالی نشست پرٹکٹ جاری کیاگیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 29 اکتوبر 2018 22:14

تحریک انصاف نے ولید اقبال کوسینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اکتوبر 2018ء) تحریک انصاف نے ولید اقبال کوسینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا۔ولید اقبال کو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ولید اقبال عام انتخابات میں حمزہ شہباز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے سے انکار کر چکے تھے جس کے بعد وہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لے پائے تھے ۔اس کے بعد امید ظاہر کی جارہی تھی کہ وزیر اعظم عمران خان ضمنی انتخابات میں ولید اقبال کو اپنی چھوڑی ہوئی نشست این اے 131 سے ٹکٹ دیں گے لیکن وہاں سے بھی ہمایوں اختر کو ٹکٹ جاری کردیا گیا تاہم وہ الیکشن میں سعد رفیق سے شکست کھا گئے ۔

تاہم ولید اقبال کے حوالے سے تازہ ترین اور ام ترین خبر یہ ہے کہ تحریک انصاف نے ولید اقبال کوسینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

ولید اقبال کو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔ولیداقبال کوہارون اخترکی نااہلی سےخالی ہونےوالی نشست پرٹکٹ جاری کیاگیا۔یاد رہے 17 اکتوبر سپریم کورٹ آف پاکستان نے سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کو نا اہل قرار دے دیا ۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سینیٹ کی دو نشستوں پر انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کو نا اہل قرار دے دیاتھا۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن سینیٹرز کی نا اہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔ واضح رہے کہ سعدیہ عباسی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ تھیں۔ سعدیہ عباسی اور ہارون اختر ، دونوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات