کوئٹہ ، ہماری پی ایس ڈی پی میں بیس بیس سال تک آن گوئنگ منصوبوں پر کام جاری رہتا ہے ،میر جام کمال خان

سی ایم آئی ٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹس پرماضی کی حکومتوں کی طرف سے غور نہیں کیا گیا ، ہم لیویز کو فعال کرنے پر یقین رکھتے ہیں،وزیراعلی بلوچستان کا اسمبلی میں اظہار خیال

پیر 29 اکتوبر 2018 23:53

کوئٹہ ، ہماری پی ایس ڈی پی میں بیس بیس سال تک آن گوئنگ منصوبوں پر کام ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان نے کہا ہے کہ ماضی میں سی ایم آئی ٹی زیادہ فعال انداز میں کام نہ کرسکی جس افسر سے کام نہ لینا ہوتا اسے سی ایم آئی ٹی میں بھیج دیا جاتا تھا جب میں وزیراعلیٰ بنا تو معلوم ہوا کہ مختلف ادوار میں سی ایم آئی ٹی کی جانب سے اتنی رپورٹس بن چکی ہیں کہ جن سے بوریاں بھری ہوئی ہیں مگر ان پر حکومتوں کی جانب سے غور نہیں کیا گیا ہم نے سی ایم آئی ٹی کا پورا طریق کار تبدیل کرکے اس کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ بہتر انداز میں کام کرے ہماری پی ایس ڈی پی میں بدقسمتی سے بیس بیس سال تک آن گوئنگ منصوبوں پر کام جاری رہتا ہے پھر نئی سکیمیں آتی ہیں تو ایسے منصوبے جن پر 80یا 90فیصد کام مکمل ہوچکا ہوتا ہے مگر ان کے لئے فنڈز جاری نہیں کئے جاتے جبکہ جو منصوبے پی ایس ڈی پی میں مکمل دکھائے جاتے ہیں وہ بھی اکثر اوقات زمین پر مکمل نہیں ہوتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا وزیراعلیٰ بلوچستان نے حکومت کی جانب سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سینئر افسران کی جگہ جونیئر افسران کی تقرری کا سلسلہ بلوچستان میں طویل عرصے سے چلاآرہا تھا یہ ایک پرانا مسئلہ ہے موجودہ حکومت نے سب سے پہلے اس بات کو محسوس کیا کہ جہاں جونیئر افسران تعینات ہیں تو ہم نے وہاں پر دو ماہ کے اندر ہر سطح پر سینئر افسرا ن کی تقرری کو یقینی بنایا ہماری اس حوالے سے دو ماہ کے اقدامات سب کے سامنے ہیں ہم سینیارٹی کو ہر کیڈر اور ہر سطح پر ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سینئرا فسران کی تقرری کو یقینی بنارہے ہیں تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اس حوالے سے ایوان کو تفصیل سے آگاہ کریں گے اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ثناء بلوچ نے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے 2018ء میں کئے گئے دوروں اور ان پر آنے والی لاگت کی تفصیل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ تفصیل مانگی تھی کہ وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی جانب سے کس کس حلقے میں کتنے دورے کئے گئے ہیں اور ان کے ہر دورے پر کتنے اخراجات آئے ہیں یہاں صرف مجموعی دوروں اور لاگت کی تفصیل دی گئی ہے سی ایم آئی ٹی احتساب کا ادارہ ہے جو ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت کی ذمہ دارہے مگر ہمارے صوبے میں گزشتہ پچاس سال کے دوران سی ایم آئی ٹی نے نہ کوئی بڑا کارنامہ انجام دیا اور نہ ہی کسی ترقیاتی منصوبے میں کرپشن کی نشاندہی کی انہوں نے زور دیا کہ سی ایم آئی ٹی کے دوروں سے قبل اس کی میڈیا کے ذریعے اطلاع دی جائے تاکہ جن لوگوں کے اس حوالے سے تحفظات ہیں وہ بھی آسکیں انہوں نے زور دیا کہ ایوان کو سنجیدگی سے لیا جائے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ میر جام کمال نے ثناء بلوچ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تمام دوروں اور ان پر آنے والی لاگت کی مکمل تفصیل دی جانی چاہئے تھی انہوں نے ایوان کو یقین دلایا کہ سی ایم آئی ٹی کی جانب سے 444منصوبوں کے دوروں کی مکمل تفصیل اور ان کے دوروں پر آنے والی لاگت سے تمام ارکان کو آگاہ کیا جائے گا اور انہیں رپورٹس کی تفصیلات فراہم کردی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ماضی میں سی ایم آئی ٹی زیادہ فعال انداز میں کام نہ کرسکی جس افسر سے کام نہ لینا ہوتا اسے سی ایم آئی ٹی میں بھیج دیا جاتا تھا جب میں وزیراعلیٰ بنا تو معلوم ہوا کہ مختلف ادوار میں سی ایم آئی ٹی کی جانب سے اتنی رپورٹس بن چکی ہیں کہ جن سے بوریاں بھری ہوئی ہیں مگر ان پر حکومتوں کی جانب سے غور نہیں کیا گیا ہم نے سی ایم آئی ٹی کا پورا طریق کار تبدیل کرکے اس کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ بہتر انداز میں کام کرے ہماری پی ایس ڈی پی میں بدقسمتی سے بیس بیس سال تک آن گوئنگ منصوبوں پر کام جاری رہتا ہے پھر نئی سکیمیں آتی ہیں تو ایسے منصوبے جن پر 80یا 90فیصد کام مکمل ہوچکا ہوتا ہے مگر ان کے لئے فنڈز جاری نہیں کئے جاتے جبکہ جو منصوبے پی ایس ڈی پی میں مکمل دکھائے جاتے ہیں وہ بھی اکثر اوقات زمین پر مکمل نہیں ہوتے میں نے سی ایم آئی ٹی کو ہدایت کی اور انہیں ٹاسک دیا کہ وہ صوبے بھر میں ایسے منصوبوں کا دورہ کریں جن پر70فیصد کام مکمل ہوچکا ہے ان کی رپورٹ دی جائے تاکہ ان کے لئے فنڈز جاری کرکے انہیں مکمل کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ سی ایم آئی ٹی کے دورے اطلاعات کے بغیر اس لئے ہوتے ہیں تاکہ حقیقت سامنے لائی جاسکے اگر اطلاع دی جائے تو پھر متعلقہ ٹھیکیدار و دیگر عارضی طو رپر متحرک ہوجاتے ہیں ہمارا مقصد حقائق کو لانا ہے اب تک جن 444منصوبوں کا وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے دورہ کیا ہے ان کی ویڈیوز بنائی گئی ہیں مکمل رپورٹس تیار کی گئی ہیں کابینہ کے اجلاسوں میں بھی پی ایس ڈی پی سمیت ایسے منصوبوںپر غور کیا جارہا ہے کہ ان کے لئے فنڈز کس طرح جاری کئے جائیں اس سلسلے میں ہم ایک طریقہ کار کے تحت آگے بڑھیں گے انہوں نے نواب محمد اسلم رئیسانی کی جانب سے لیویز کے حوالے سے اٹھائے گئے نکتے کے جواب میں کہا کہ ہم لیویز کو فعال اور مضبوط کررہے ہیں صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے میں لیویز کو فعال کرنا سر فہرست تھا ہم لیویز کو فعال کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔

جمعیت العلماء اسلام کے سید فضل آغا نے کہا کہ صوبے میں یہ صورتحال ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی ہوتی رہی ہے یا پھر منصوبے ادھورے رہ جاتے ہیں میں نے اپنے حلقے کا دورہ کیا اور دورے کی رپورٹ متعلقہ حکام کو بھیج دی ہے انہوں نے تمام ارکان سے استدعا کی کہ وہ بھی اپنے اپنے حلقوں کے دورے کرکے ان کی رپورٹس متعلقہ حکام کو بھیجتے رہیں جمعیت العلماء اسلام کے میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم نے خضدار کا گزشتہ دنوں دورہ کیا بتایا جائے کہ دورے کے دوران ٹیم کی جانب سے خضدار میں دس کروڑ روپے کی مالیت سے پانی کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا یا نہیں کیونکہ پانی کی قلت کے خلاف گزشتہ روز وہاں پر خواتین اور بچوں نے بھی احتجاج کیا ہے وزیراعلیٰ نے معزز رکن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دس کروڑ روپے کے جس منصوبے کی نشاندہی کررہے ہیں اس کی تفصیل دیں اسے دیکھیں گے ۔

جس کے بعد وقفہ سوالات نمٹادیا گیا ۔