سپریم کورٹ نے این اے 258 میں دوبارہ الیکشن کے حوالے سے کیس میں الیکشن کمیشن کا حلقہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم برقرار رکھ دیا

پیر 29 اکتوبر 2018 23:53

سپریم کورٹ نے این اے 258 میں دوبارہ الیکشن کے حوالے سے کیس میں الیکشن ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے این اے 258 میں دوبارہ الیکشن کرانے کے حوالے سے کیس میں الیکشن کمیشن کا حلقہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم نامہ برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کر دی ہے ۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے این اے 258 میں دوبارہ الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کو حکم دینے کا دوبارہ اختیار تھا رپورٹس کے مطابق پولنگ سٹیشنز پر قبضہ کر لیا گیا‘ ایک لیفٹیننٹ کرنل نے بھی امن عامہ کی رپورٹ دی‘ ایسے انتخابات نہیں ہونے چاہیں، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ صرف 7 پولنگ سٹیشن پر مسئلہ بنا۔ وکیل ریسپانڈنٹ سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ایف سی پر حملہ ہوا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کا حکم نامہ برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کر دی الیکشن کمیشن نے امن عامہ کی وجہ سے این اے 258 میں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا جس کو امیدوار سرادرمسعود نے عدالت عظمی میں چیلنج کیا تھا۔