جامعہ کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی جانچنے کیلئے جامع نظام قائم کردیاگیا ہے، وائس جانسلر بنوں یونیورسٹی پروفیسر عابد علی شاہ

منگل 30 اکتوبر 2018 12:19

جامعہ کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی جانچنے کیلئے جامع نظام قائم کردیاگیا ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2018ء) بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انجینئرپیرسیدعابدعلی شاہ نے کہاہے کہ ریسرچ کوفروغ دے کر بنوں یونیورسٹی خطے کی تعلیمی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا، جنوبی اضلاع کی تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے مین کیمپس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مختلف قومی اور بین الاقوامی سطح کے جامعات کے ساتھ معاہدے کرکے ان کے تجربات سے فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جامعہ کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی جانچنے کیلئے جامع نظام قائم کردیاگیاہے جس کے تحت ہرماہ رپورٹ پیش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :